ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کی وضاحت : عام آدمی کے لئےحکومت کو ابتدائی 10 کروڑ خوراک 200کی خصوصی رعایت ملے گی

سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کی وضاحت : عام آدمی کے لئےحکومت کو ابتدائی 10 کروڑ خوراک 200کی خصوصی رعایت ملے گی

Tue, 12 Jan 2021 23:33:23    S.O. News Service

نئی دہلی ،12؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) پونہ میں سیرم انسٹی ٹیوٹ سے کووڈشیلڈ کی 56.5 لاکھ خوراکیں پورے ملک کے 13 شہروں کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ سیرم کے چیئر مین ادار پونہ والا نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا چیلنج ملک کے ہر شہری تک ویکسین لانا ہے۔ 2021 میں یہ چیلنج ہے اور دیکھتے ہیں کہ یہ چیلنج کس طرح مکمل ہوتا ہے۔ پونہ والا نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر ہم ابتدائی 10 کروڑ کی خوراک 200 روپے کی خصوصی قیمت پر دیں گے، ہم عام آدمی ، مسکین ، غریب اور طبی اہلکار کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اس ویکسین کو ایک ہزار روپے کی قیمت میں مارکیٹ میں فروخت کریں گے۔ا

نہوں نے کہا کہ کئی ممالک ہندوستان اور پی ایم او سے درخواست کررہے ہیں کہ ان کے ممالک میں بھی سیرم انسٹی ٹیوٹ کی ویکسین فراہم کی جائی ، ہم سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے لوگوں اور ملک کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ ہم جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ میں ویکسین فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر جگہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں، ہم ہر مہینے 7 سے 8 کروڑ خوراکیں تیار کریں گے، ان میں سے کتنی خوراکیں بھارت اور بیرون ملک دی جائیں گی ، اس منصوبے پر کام جاری ہے، خیال رہے کہ وزارت صحت نے منصوبہ بنایا ہے۔


Share: